پاکستانی نژاد سابق رکن یورپین پارلیمنٹ سجاد کریم کیلئے بڑا اعزاز

مانچسٹر: پاکستانی نژاد سابق رکن یورپین پارلیمنٹ سجاد کریم ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے والے ہیں، آذربائیجان حکومت نے انہیں ایوارڈ کے لیے نامزد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد سابق رکن یورپین پارلیمنٹ سجاد کریم کو ایوارڈ یورپین پارلیمنٹ میں آذربائیجان کے لیے خدمات کے عوض دیا جارہا ہے۔ایورڈ آذربائیجان کی 100 سالہ سالگرہ تقریبات کے موقع پر دیا جائے گا، حکام سجاد کریم کی خدمات اور کارکردگی کے معترف ہیں۔پاکستانی نژاد سجاد کریم نارتھ ویسٹ برطانیہ سے یورپین پارلیمنٹ کے رکن تھے، سجاد کریم نے یورپین یونین کے صدر کے انتخاب میں بھی حصہ لیا تھا۔سجادکریم نے پاکستان کو جی ایس پی درجہ دلوانے میں بھی کردار ادا کیا۔ خیال رہے کہ سجاد کریم نے ای یو پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ قائم کیا، وہ سابق برطانوی وزیراعظم ڈیویڈ کیمرون کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔یاد رہے کہ سال 2014 میں پاک اور یورپ کے تعلقات خوشگوار بنانے کی کاوش کے اعتراف میں پاکستان کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ و ٹیکنالوجی لاہور نے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا تھا۔واضح رہے کہ رواں سال فروری میں ڈاکٹر سجاد کریم کو یورپین انٹرنیشنل ٹریڈ ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں