ٹماٹر اور چلغوزے کی قیمت پر شنیرا اکرم کا دلچسپ تبصرہ

ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہے خاص طور پر روز مرّہ کھانوں میں استعمال کیا جانے والا ٹماٹر قیمتی شے بن چکا ہے۔

دوسری جانب موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات خاص طور پر چلغوزے کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔اس تمام تر صورتحال میں جہاں عوام پریشان ہیں وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیر اکرم نے ایک مزاحیہ ٹوئٹ کیا ہے۔ نور نامی صارف نے لکھا کہ ’شاید یہ تحفہ لوگ قبول نہ کر سکیں کیونکہ یہ بے حد مہنگا تحفہ ہوگا، ہمیں اس کی جگہ صرف ایک ٹماٹر دینا چاہیے۔ شنیرا اکرم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’جب ٹماٹر اور چلغوزے کا گلدستہ شادی میں قابل قبول تحفہ ہو۔‘وسیم اکرم کی اہلیہ نے ٹوئٹ میں صورتحال کی وضاحت کرنے کے لیے ہیش ٹیگ RightNowInPakistan#  بھی لکھا۔شنیرا اکرم کے ٹوئٹ پر صارفین بھی پیچھے نہیں رہے اور ان کے مزاحیہ ٹوئٹ پر خود بھی میدان میں اُتر آئے۔احسن علی نے شنیرا اکرم کی ٹوئٹ پر ان ہی کا انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ’موسم سرما میں ملازمین کو تنخواہ کی جگہ چلغوزے دینے چاہیں۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں