یہ انسان ہے یا مچھلی !

انسانی چہرے سے مماثلت رکھنے والی ایک مچھلی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے ، یہ عجیب و غریب مچھلی چین کی ایک جھیل میں دیکھی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی چین میں ایک جھیل کی سیرکے دوران سیاحوں کو پانی کی سطح پر ایک انسان کا چہرہ نظر آیا جسے دیکھ کر وہ ایک لمحے کے لیے تو خوفزدہ ہوگئے تاہم غور سے دیکھنے پر معلوم ہوا کہ وہ کوئی جل پری یاانسان نہیں بلکہ ایک مچھلی ہے۔سیاحوں نے فوری طور پر اس منظر کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرلیا جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر دنیا بھر میں وائرل ہورہی ہے۔انسانوں جیسی آنکھ ، ناک اور منہ رکھنے والی مچھلی کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں اور کسی نے اسے جعلی بھی قرار دیا ہے۔ بعض افراد کا کہنا ہے کہ ایسا پانی کی وجہ سے نظر آرہا ہے اور کیمرہ ٹھیک منظر کشی نہیں کرسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں