رانا ثنااللہ کوآج انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا جائے گا

لاہور: منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار سابق صوبائی وزیر رانا ثنااللہ کو آج انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کو آج انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ رانا ثنا اللہ کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے عدالت میں سماعت کے دوران فاضل جج نے استفسار کیا تھا کہ کیا رانا ثنا اللہ کے کیس کا تمام ریکارڈ مکمل ہوچکا ہے؟ وکیل اے این ایف نے عدالت کو بتایا تھا کہ رانا ثنااللہ کے کیس کا تمام ریکارڈ مکمل ہوچکا ہے۔رانا ثنا اللہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ اے این ایف نے موقع پر کوئی کارروائی نہیں کی بلکہ آفس پہنچ کر جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی، رانا ثنا اللہ کے اسٹاف کے 5 ممبران کی درخواست ضمانت منظور ہوچکی ہے، سیف سٹی کے کیمروں نے ہمارے موقف کو درست ثابت کیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں