خدا حمزہ علی عباسی کو ثابت قدم رہنے کی طاقت دے، ہمایوں سعید

راچی:  ہمایوں سعید نے اپنے ساتھی اداکار حمزہ علی عباسی کو ان کی زندگی کی نئی شروعات پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے چند روز قبل ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزاریں گے اور اسلام کا پیغام عام کریں گے۔ ویڈیو پیغام میں حمزہ علی عباسی نے کہا تھا کہ اب وہ اپنی ساری زندگی خدا کے بارے میں باتیں کرتے ہوئے گزارنا چاہتے ہیں۔حمزہ نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ طویل عرصے کے لیے اداکاری چھوڑ رہے ہیں کیونکہ اداکاری میں آپ کو ایسا بہت کچھ کرنا پڑسکتا ہے جو وہ نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یہ سب شہرت کے لیے نہیں کررہے وہ یوٹیوب پر ویڈیوز ریلیز کریں گے اور انٹرویوز میں دین کے حوالے سے باتیں کرتے ہوئے بھی نظر آئیں گے۔ حمزہ کا کہنا تھا کہ وہ صرف ان فلموں اور ڈراموں میں کام کریں گے جن میں کوئی غیر اخلاقی چیز نہ ہو۔سوشل میڈیا پر جہاں حمزہ علی عباسی کے فیصلے کو سراہا گیا وہیں اداکار ہمایوں سعید نے بھی حمزہ علی عباسی کو نئی شروعات اور زندگی کے نئے سفر کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر اپنی اور حمزہ علی عباسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا خدا حمزہ علی عباسی کو  ان کے فیصلے پر ثابت قدم رہنے کی طاقت دے اور انہیں کامیابی عطا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں