رواں ہفتے حنیف عباسی ، محسن لطیف سمیت متعدد شخصیات کی نیب طلبی

لاہور:قومی احتساب بیور (نیب) لاہور نے رواں ہفتے حنیف عباسی ،صوبائی رکن اسمبلی غضنفر عباس،مریم نواز کے ماموں زاد بھائی محسن لطیف سمیت کئی شخصیات کو طلب کرلیا ترجمان نیب کے مطابق حنیف عباسی کو تمام سوالات کے جوابات کےساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،نیب لاہور نے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس ،مریم نواز کے ماموں زاد بھائی محسن لطیف کو بھی آج نیب کی جانب سے بلایا گیا ہے، محسن لطیف کو اوقاف کی زمین سے متعلق کیس پر طلبی کے نوٹس بھیجے گئے ہیں،ترجمان نیب کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، ایل ڈی اے اور اوقاف کے افسران بھی انکوائری میں شامل ہیں،نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری راحیل صدیقی کو بھی آج طلب کرلیا گیا،تحریک انصاف کے صوبائی وزیر انصر مجید نیازی کو نیب لاہور نے 19 اگست کو بلایاگیا ہے، انصر مجید نیازی پر غیر قانونی ٹرانسفر، پوسٹنگ اور تقرریوں کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں