عامر خان بھارتی انتہا پسندوں کے نشانے پر

نئی دہلی: انتہا پسند بھارتی ترک خاتون اول سے ملاقات کرنے پر اداکارعامر خان کے پیچھے پڑ گئے۔عامر خان نے استنبول میں ترک صدر طیب ایردوان کی اہلیہ ایمائن اردوان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے بلند آواز میں ترک خاتون اول کو سلام بھی کیا۔ ترک خاتون اول نے بھی عامر خان کا پر جوش استقبال کیا۔ترک خٓاتون اول نےعامر خان کے ساتھ ملاقات کی تصاویر ٹوئٹر پر جاری کیں اور کہا کہ مجھے خوشی ہے عامر خان نے اپنی فلم مکمل کرنے کے لیے ترکی کا انتخاب کیا۔اس ملاقات کے بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کے مخلتف پلیٹ فارمز پر انتہا پسند بھارتیوں نے عامر خان پر خوب تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ ترک صدر کشمیر کیلئے آواز اٹھاتے ہیں، ان کی اہلیہ سے ملاقات بھارت کے خلاف سازش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں