گیس کا ایک ٹرمینل نیب کی وجہ سے پوری صلاحیت پر استعمال نہیں کر پا رہے: تابش گوہر

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر کا کہنا ہے کہ گیس کا ایک ٹرمینل نیب کی وجہ سے پوری صلاحیت پر استعمال نہیں کر پا رہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نیب کی سخت ہدایت ہے کہ گیس ٹرمینل کی اضافی صلاحیت کو استعمال نا کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ 29جون سے 5 جولائی تک گیس کی پیداوار میں عارضی کمی آئے گی، لیکن گھریلو صارفین بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے متاثر نہیں ہوں گے۔

معاون خصوصی تابش گوہر نے مزید کہا کہ اینگرو کے ٹرمینل کی گزشتہ سال مرمت ہونی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے تاخیر ہوئی، ٹرمینل کی مرمت اب 30 تاریخ کو ہو گی، متبادل جہاز اتوار کو کراچی کے ساحل پر پہنچے گا۔

تابش گوہر کا کہنا تھا کہ ایل این جی کی کمی پورا کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں تاکہ بجلی فراہمی پر اثر نہ ہو، تیسرے اور چوتھے گیس ٹرمینل کو لائسنس ایشو ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں