’عثمان کاکڑ کے خاندان کو ہر طرح کی تحقیقات کی پیشکش کی ہے‘

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہےکہ  عثمان کاکڑ کی موت کے حوالے سے ان کے خاندان کو ہر طرح کی تحقیقات کرانے کی پیشکش کی ہے۔

اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ بجٹ پیش ہونے سے پہلے اعتراضات اٹھانا سمجھ سے بالاتر ہے، اپوزیشن کو دعوت دی تھی کہ وہ اسمبلی میں آکر اپنے خیالات کا اظہار کرے جب کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے اپوزیشن اراکین کے حوالے سے رولنگ بھی دی ہے اور وہ اچھا کردارادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم نے سب سےزیادہ خرچ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم نے سب سےزیادہ خرچ کیا۔

  وزیر تعلیم بلوچستان سے متعلق  جام کمال خان کا کہنا تھا کہ سرداریارمحمد رند میرے لیے قابل احترام ہیں، میرا ان سے کوئی گلہ نہیں ہے، وہ کبھی ناراض اور کبھی خوش ہو جاتےہیں،  یارمحمد رند میرے والد کےساتھی رہے، میں ان کی کسی بات کا جواب نہیں دوں گا، ان کا استعفیٰ منظور کرنا یا نہ کرنا گورنر کا کام ہے۔

جام کمال خان نے کہا کہ عثمان کاکڑ کی موت کےحوالے سے ان کے خاندان کو ہرطرح کی تحقیقات کرانے کی پیش کش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں