لاہور: جوہر ٹاؤن میں دیرینہ دشمنی پر دو افراد قتل، عوام نے ایک ملزم کو پکڑ لیا

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دیرینہ عداوت پر دو افراد کو قتل کر دیا گیا، لوگوں نے ایک ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق 40 سالہ عمر اور 50 سالہ مشتاق اہل خانہ کے ہمراہ فاتحہ خوانی کے لیے سمسانی قبرستان آئے، جہاں گھات لگائے ان کے مخالفین نے ان پر فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے عمر اور مشتاق جاں بحق ہو گئے۔

موقع پر موجود لوگوں نے ایک ملزم اختر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

مقتولین پاکپتن کے رہائشی تھے، پولیس اور فارنزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں