’ خواب ہے کہ پاکستان کو ورلڈکپ جتواؤں‘

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 میں ٹیم ملتان سلطانز  کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے پی ایس ایل میں کامیابی پر فخر کا اظہار کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں  گفتگو کرتے ہوئے شاہنواز دھانی نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلوں اور ورلڈ کپ جتواؤں۔

انہوں نے کہا کہ  پی ایس ایل میں بین الاقوامی پلیئرز کے ساتھ کھیلنے میں بہت سیکھنے کو ملتا ہے۔

اپنے کیریئر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئےشاہنواز کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق  لاڑکانہ کے ایک گاؤں سےہے جہاں بہت محدود وسائل ہیں تاہم  اس کے باوجود انہیں کرکٹ کا جنون تھا اور اسی جذبے کی وجہ سے پرفارم کیا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں