برطانوی مسلح افواج کے سربراہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

برطانیہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سر نک کارٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مسلح افواج کے سربراہ کے کورونا مثبت ہونے کی تصدیق گزشتہ روز وزارت دفاع نے کی۔

وزارت دفاع نے بتایا کہ مسلح افواج کے سربراہ میں کورونا کی تشخیص معمول کی ٹیسٹنگ کے دوران ہوئی۔

جنرل سر نک کارٹر کے کورونا مثبت آنے کے بعد برطانیہ کی بحریہ، فضائیہ اور اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہان اوروزیر دفاع کو احتیاطی قرنطینہ کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ برطانوی مسلح افواج کے سربراہ نے گزشتہ جمعرات کوسینیئر عسکری قیادت کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں