فواد چوہدری کی مہارت سے باکسنگ کرتے ہوئے ویڈیو مقبول

وفاقی وزیر برائے اطلاعات  فواد چوہدری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِگردش ہے جس میں وہ مہارت سے باکسنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

فواد چوہدری کی یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل تھی جسے بعد ازاں عدیل راجہ نے ٹوئٹر پر شیئر کیا جس کے بعد وہ مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح وفاقی وزیر ٹریک سوٹ میں ملبوس باکسنگ میں مصروف ہیں۔

ویڈیو میں فواد چوہدری کو ٹیگ بھی کیا گیا ہے جب کہ انہوں نے اس پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا البتہ ویڈیو کو لائیک ضرور کیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مذکورہ ویڈیو کِلپ کب کا ہے۔

اس سے قبل عدیل راجہ نے وزیراعظم عمران خان کی بھی ویڈیوز شیئر کی تھیں جس میں وہ مختلف ایکسر سائز کرتے نظر آرہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں