بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں کروڑوں روپے کی مبینہ خود برد کا انکشاف

کوئٹہ: بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں کروڑوں روپے کی مبینہ خود برد کا انکشاف ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کے حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق آفیسر نے پاکستان سٹیزن کمپلینٹ پورٹل پر دستاویزات کے ساتھ چیئرمین بی ڈی اے اکبر لاشاری سمیت 6 آفیسرز پرجعلی کنٹریکٹ ملازمین کے نام پر تنخواہیں وصول کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے شکایت درج کرائی تھی۔

صوبائی حکومت کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کی دو رکنی کمیٹی نے ان الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہیں،کمیٹی نے نامزد افسران کو تفتیش کیلئے جمعرات کو دوبارہ طلب کرلیا، یہ افسران 17 جون کو بھی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

سی ایم آئی ٹی کے ممبران عبدالقدوس مینگل اور غلام دستگیر پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی نے بی ڈی اے سے دستاویزات اور ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں