مقبول ترین ڈرامہ ‘عینک والا جِن’ نئے نام کے ساتھ ایک مرتبہ پھر اسکرین پر

ماضی کا مقبول ترین ڈرامہ عینک والا جِن نئے نام کے ساتھ مداحوں کیلئے دوبارہ ٹی وی اسکرین پر نشر کیا جارہا ہے۔

90 کی دہائی میں بننے والا ڈرامہ اب ‘ریٹرن آف نستور’ کے نام سے سب ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے جو کہ عینک والا جن کا سیکیوئل ہے۔

ڈرامے کی کہانی جادوگر، پریوں اور جِن کے گرد گھومتی ہے جب کہ مداح اس ڈرامے کو دوبارہ نشر کیے جانے پر بے حد خوش ہیں۔


مقبول ترین ڈرامہ ‘عینک والا جِن’ نئے نام کے ساتھ ایک مرتبہ پھر اسکرین پر

مقبول ترین ڈرامہ عینک والا جِن نئے نام کے ساتھ ایک مرتبہ پھر اسکرین پر
فائل فوٹو

ماضی کا مقبول ترین ڈرامہ عینک والا جِن نئے نام کے ساتھ مداحوں کیلئے دوبارہ ٹی وی اسکرین پر نشر کیا جارہا ہے۔

90 کی دہائی میں بننے والا ڈرامہ اب ‘ریٹرن آف نستور’ کے نام سے سب ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے جو کہ عینک والا جن کا سیکیوئل ہے۔

ڈرامے کی کہانی جادوگر، پریوں اور جِن کے گرد گھومتی ہے جب کہ مداح اس ڈرامے کو دوبارہ نشر کیے جانے پر بے حد خوش ہیں۔

سوشل میڈیا پر جینیفر نامی صارف نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ڈرامہ بہت عرصے سے بنا ہوا تھا لیکن کوئی ٹی وی چینل اسے نشر نہیں کررہا تھا، میرا دِل بہت دکھتا تھا۔

سلمان آفتاب کا کہنا تھا کہ 26 سال بعد ڈرامے کی دوبارہ واپسی پر بہت خوش ہوں۔

صباحت نامی مداح نے ڈرامے کے کردار نستور کو خوش آمدید کہا اور انہوں نے بتایا کہ وہ زکوٹا کو یاد کریں گی۔ ایک اور صارف نے بچپن کی یادیں تازہ ہونے پر شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ عینک والا جِن 1993 سے 1996 تک پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں