سبیکا امام نے ایوارڈز تقریب میں اپنے منفرد ہیئر اسٹائل کی وجہ بتادی

معروف ماڈل اور اداکارہ سبیکا امام کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں صارفین ان کے ہیئر اسٹائل پر اپنے تبصرے پیش کررہے ہیں۔

اس حوالے سے سبیکا امام نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بالوں کے ذریعے ایک آنکھ ڈھانپنے کی وجہ مداحوں کو بتائی ہے۔

اداکارہ و ماڈل نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ ایک راز شیئر کرنے جارہی ہوں، یہ ایک آنکھ والا لک اس لیے بنایا گیا کیونکہ میری بائیں آنکھ الرجی کی وجہ سے سوجھ گئی تھی۔

سبیکا امام کا مزید کہنا تھا کہ وہ کسی صورت یہ ایونٹ نہیں چھوڑ سکتی تھیں لہٰذا انہوں نے اس ہیئر اسٹائل کا انتخاب کیا۔

خیال رہے کچھ روز قبل ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری سے منسلک معروف شخصیات نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں