بھارتی اداکارہ تپسی پنو نے کس معروف ہالی وڈ اداکار کو میسج کیا؟

ممبئی: بھارتی اداکارہ تپسی پنو نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے معروف ہالی وڈ فلم آئرن مین کے اداکار  روبرٹ ڈاؤنی جونیئر کو میسج کیا تھا لیکن تاحال انہیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

ساتھی اداکار وکرانت مسیح کے ساتھ ایک ویڈیو میں بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہالی وڈ اداکار کو صرف ایک مرتبہ ہی میسج کیا تھا تاہم  اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کس پلیٹ فارم سے انہیں میسج کیا تھا۔

تپسی پنو نے ویڈیو میں مزید کہا کہ ان کے سوشل میڈیا پر ہالی وڈ اداکار سے زیادہ پیروکار ہیں لیکن پھر بھی انہیں جواب نہیں آیا البتہ اس وقت اگر دیکھا جائے تو ٹوئٹر اور انسٹاگرام دونوں ہی پلیٹ فارمز پر روبرٹ ڈاؤنی جونیئر کے فالوورز کی تعداد کہیں زیادہ ہے البتہ ممکن ہے جب تپسی نے انہیں میسج کیا ہو تب تپسی کے فالوورز زیادہ ہوں۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکارہ تپسی پنوں کی نئی فلم ’حسین دل رُبا‘ نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں