”کروڑوں روپے کی لاٹری جیتنے والے عمر رسیدہ میاں بیوی“

کروڑوں روپے کی لاٹری جیتنے والے عمر رسیدہ میاں بیوی نے ایسا اعلان کردیا کہ کسی کو اپنے کانوں پر یقین نہ آئے لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ میں اڑھائی لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 5کروڑ 35لاکھ روپے) کی لاٹری جیتنے والے عمر رسیدہ میاں بیوی نے ایسا اعلان کر دیا ہے کہ ہر سننے والا ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق 75سالہ ایلن سٹینلے اور اس کی اہلیہ یووینی کا گزشتہ ہفتے جیک پاٹ لگا اور اب انہوں نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ لاٹری میں جیتی گئی تمام رقم اپنی فیملی کے لوگوں میں تقسیم کرنے جا رہے ہیں۔ اس عمر رسیدہ جوڑے کے 6پوتے پوتیاں اور 6ہی پڑپوتے پڑپوتیاں ہیں۔ ان کے ایک پڑپوتے کا بھی آگے ایک بچہ ہے۔ یووینی کا کہنا ہے کہ ”ہم اپنی جیتی گئی تمام رقم اپنے بچوں کو دے دیں گے اور یہ فیصلہ وہ خود کریں گے کہ ان میں سے کس کو کتنی رقم ملنی چاہیے۔کورونا کی وباءکے باعث ہمارے بچے بھی مالی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں چنانچہ ان کے لیے یہ ایک خوشگوار سرپرائز ہو گا۔ “

اپنا تبصرہ بھیجیں