کراچی میں آج بھی بارش کا امکان، تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں‘

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں آج دوپہر میں تھنڈر سیلز بننے کا امکان ظاہر  کیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ کراچی میں آج دوپہر میں تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں جس سے کچھ علاقوں میں ہلکی اور معتدل بارش ہوسکتی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود سسٹم کے باعث سمندری ہوائیں بند ہیں اور  کل ہونے والی بارش بحیرہ عرب سے آنے والی نمی کی وجہ سے ہوئی جب کہ خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے اثرات ابھی آنا باقی ہیں، ہوا کے کم دباؤ کے زیراثر بدھ اور جمعرات کو بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 16جولائی تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جس دوران کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں