بجلی 26 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 26 پیسے فی یونٹ سستی کر دی۔

نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی سستی کرنے کا اطلاق صرف جولائی کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیول پرائس کا اطلاق 300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو اورزرعی صارفین جبکہ اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں