قومی ٹیم کی شکست پر شائقین کرکٹ پھٹ پڑے

قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کی جانب سے 3 ایک روزہ میچ کی سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستانی مداح برمنگھم اسٹیڈیم کے باہر سراپا احتجاج ہوگئے۔

تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں انگلش ٹیم نے 332 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا اور یوں گرین شرٹس کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 0-3 سے اپنے نام کی۔

ناراض شائقین کی جانب سے اسٹیڈیم کے باہر ’گو مصباح گو‘کے نعرے لگائے گئے جب کہ کئی شائقین اسٹیڈیم سے اٹھ کر چلے گئے۔اسٹیڈیم کے باہر موجود ایک مداح نے نمائندہ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  پاکستانی بولنگ، فیلڈنگ  کو بے بیکار قرار دیا اور بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

اسکاٹ لینڈ سے میچ دیکھنے کے لیے برمنگھم آنے والے شائقین نے انگلینڈ کی بی ٹیم سے شکست کو کوچ مکی آرتھر اور انضمام کے کمبی نیشن کو خراب کرنے کا نتیجہ قرار دیا۔ایک مداح کا کہنا تھا کہ ملک کا وزیراعظم کرکٹر ہے اور کرکٹ کا حال سب نے دیکھ لیا ہے جنہوں نے ہماری قومی ٹیم کو وائٹ واش وہ انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلتے تھے۔

اسٹیڈیم کے باہر موجود ایک اور شخص کا کہنا تھا کہ مصباح کو کہیں ہماری ٹیم کی جان چھوڑدیں، زمبابوے چلے جائیں یاپھر کسی چھوٹی یا کلب لیول کی ٹیم کی کوچنگ کریں، بابراعظم بہت اچھا کھیلے لیکن ہمارے بولرز نے ہمارا نام مٹی میں ملادیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں