ماہرہ خان کی 6سال بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان 6 سال کے طویل عرصے کے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی نظر آنے لگیں۔

ہم ٹی وی کی جانب سے ماہرہ خان کے آنے والے ڈرامے ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

ڈرامے کے ٹیزر 30 سیکنڈز پر مبنی ہے جس کے مطابق ماہرہ خان ’مہرین منصور‘ نامی خاتون کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی ۔

ڈرامے کی کاسٹ میں ماہرہ خان کے علاوہ اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واسطی، عمیر رانا اور دیگر شامل ہیں۔

یہ ڈرامہ معروف مصنفہ عمیرہ احمد کے ناول ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ سے ماخوذ اسی نام سے بنایا گیا ہے تاہم ابھی تک اس ڈرامے کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ایک پوسٹ میں ماہرہ خان نے بتایا تھا کہ یہ ڈرامہ طرح دو لڑکیوں کی کہانی جس میں ایک اچھی اور ایک ُبری ہے، پر جو اچھی تھی وہ فرشتہ نہیں نکلی اور جو ُبری تھی وہ شیطان بنتے بنتے رہ گئی۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان آخری بار چھوٹی اسکرین پر 2016 میں نظر آئیں جب ان کی فلم بن روئے کو ڈرامہ کی شکل میں پیش کیا گیا تھا 

اپنا تبصرہ بھیجیں