بد سلوکی‘ کا نشانہ بننے والی نادیہ حسین کی ملازمہ سامنے آگئیں

چھ دن قبل اداکارہ، ماڈل و میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین کی ’بد سلوکی‘ کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ سامنے آگئی۔

’ہیلو‘ میگزین نے ’رانی‘ نامی ایک گھریلو ملازمہ نے مختصر ویڈیو جاری کی، جس میں وہ دعویٰ کرتی دکھائی دیں کہ وہ وہی ملازمہ ہیں، جن پر نادیہ حسین نے غصہ کیا تھا۔

مختصر ویڈیو میں ’رانی‘ نامی لڑکی نے اپنے مخصوص انداز میں بتایا کہ وہ وہی لڑکی ہیں، جن پر نادیہ حسین نے غصہ کیا تھا اور یہ کہ غلطی اس کی اپنی ہی تھی، جس وجہ سے اداکارہ نے ان پر غصہ نکالا۔

ملازمہ نے اداکارہ کو ’باجی‘ بلاتے ہوئے کہا کہ نادیہ حسین انہیں چھوٹی بہنوں کی طرح سمجھتی ہیں اور ان سے متعلق جو باتیں کی جا رہی ہیں، وہ غلط ہیں، وہ اچھی خاتون ہیں، ان سے متعلق مزید بری بری باتیں نہ کی جائیں۔

ملازمہ سے بدسلوکی کی ویڈیو وائرل ہونے پر نادیہ حسین کی وضاحت

’رانی‘ نے بتایا کہ وہ موبائل فون پر ٹک ٹاک دیکھنے لگ گئی تھیں، جس وجہ سے ان کی غلطی پر نادیہ حسین نے انہیں ڈانٹا تھا مگر اب اداکارہ ٹھنڈی ہوگئی ہیں، کیوں کہ انہیں ایک ریفریجریٹر کمپنی نے نیا ٹھنڈا فرج دے دیا۔

رانی نے بتایا کہ ٹھنڈا فرج ملنے کے بعد اب نہ صرف نادیہ حسین ٹھنڈی ہوگئیں ہیں بلکہ ملازمہ خود بھی ٹھنڈی ہوگئی

اپنا تبصرہ بھیجیں