دنانیر نے انگریزی گانا گا کر مداحوں کا دل جیت لیا

سوشل میڈیا پر’ پاوری ہورہی ہے‘سے مقبول ہونے والی دنانیر ایک بار پھرمداحوں میں مقبول ہوگئیں۔

انسٹاگرام پر میڈیا انفلوئنسر دنانیر کی جانب اپنی خوبصورت ویڈیو شیئر کی گئی ویڈیو میں دنانیر کو برونو مارس کا مشہور گانا ’ٹاکنگ ٹو مون‘ گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دنانیر کی خوبصورت آواز میں گانا’ ٹاکنگ ٹو مون‘ بھی مداحوں کو خاصا بھاگیا ہے جب کہ ویڈیو کو اب تک 2لاکھ 80ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا اسٹار کی ویڈیو پر پاکستانی مداحوں سمیت سرحد پار مداحوں کی جانب سے تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا اسٹار کی ویڈیو پر پاکستانی مداحوں سمیت سرحد پار مداحوں کی جانب سے تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارت سے نوید نامی صارف نے دنانیر کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے محبت کا اظہارکیا تو ایک صارف نے دنانیر کی آواز کو خوبصورت قرار دیا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں