وزیراعظم نے گورنر سمیت پی ٹی آئی سندھ کی قیادت کو اسلام آباد طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گورنر سمیت پی ٹی آئی سندھ کی قیادت کو وفاقی دارالحکومت طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ‏گورنر سندھ عمران اسماعیل اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں صوبہ سندھ کی سیاسی صورتحال اور  پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی امور  پر بات چیت کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں