شوبز شخصیات نے بھی عید کی تصاویر مداحوں سے شیئر کر دیں

پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں، ایسے میں پاکستان کی شوبز شخصیات بھی کسی طور  پیچھے نہیں ہیں۔

شوبز کی متعدد شخصیات کی جانب سےمقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  اپنی اور اہل خانہ کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

تو آئیے جانتے ہیں اس عید پر شوبز کی شخصیات عید کیسے منا رہی ہیں۔[

عائزہ خان

شوبز کی مقبول شخصیت اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر بیٹی حورین کے ہمراہ عید کی دلکش تصاویر شیئر کی گئی ہیں ۔

شیئر کی گئی تصاویر میں عائزہ خان اور اُن کی بیٹی حورین کو عیدالاضحیٰ کی صبح سفید رنگ کے ایک جیسے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، تصویروں میں عائزہ خان کی قربانی کے بکرے بھی نظر آ رہے ہیں۔

ماورہ حسین

معروف اداکارہ ماورہ حسین کی جانب سے بھی عید الاضحیٰ کے روز  اپنی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

انسٹاگرام پر ماورہ حسین نے اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے خوبصورت لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اللّہ تعالیٰ، ہماری اور ہمارے جانوروں کی تمام قربانیوں کو قبول فرمائے آمین۔

سارہ  خان

مقبول جوڑی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے بھی اپنی عید کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کے دل ایک بار پھر جیت لیے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں فلک شبیر کو اداکارہ سارہ خان کو سفید اور گلابی رنگ کے امتزاج کا لباس پہنے اور شوہر سے سفید پھول لیتے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ندا یاسر

میزبان ندایاسر کی جانب سے اس عید پر اپنے بیٹے اور شوہر و ہدایتکار یاسر نواز کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

میزبان نے اپنی پوسٹ میں خوبصورت جوڑے کی تیاری پر ڈیزائنر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

فیصل قریشی

اداکار فیصل قریشی کی جانب سے بیٹے فرمان کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں سیلفی شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید مبارک کہا گیا۔

حرامانی

اداکارہ حرا مانی کی جانب سے بھی عید کے موقع پر اپنی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دلچسپ کیپشن بھی درج کیا گیا۔

شیئر کیے گئے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ایک تو اس لڑکی کے ڈرامے ختم نہیں ہوتے،  تصاویر میں اداکارہ کو پیلا جوڑا پہنے ہاتھ میں مہندی لگائے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں