نادیہ خان کے اداکارہ میرا سے متعلق انکشافات

اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے  اداکارہ میرا کے ساتھ ہوئی دلچسپ ملاقاتوں سے متعلق انکشافات کیے ہیں۔

اداکارہ نادیہ خان کا میزبان فضاعلی کے شو میں شرکت سے لیاگیا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان نے نادیہ خان سے سوال کیاکہ میرا جی سے متعلق کچھ بتائیے جو آپ کے شو کے لیے آئیں لیکن اسٹوڈیو تک نہیں آئیں اور شور شرابہ کرنے کے بعدو اپس چلی گئیں۔

میزبان فلزا کے سوال پر نادیہ خان نےاعتراف کیا کہ جی ایسا ہوا تھا لیکن پھر میرا سے صلح ہوگئی تھی۔

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں پہلی بار دیکھا تھا کہ کوئی مہمان شو کے باہر کھڑا یہ کہہ رہا ہو کہ میں یہاں کیوں ہو مجھے تو یہاں آنا ہی نہیں تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا کو شو میں باقاعدہ معاوضہ دے کر اور ان کے مینیجر سے رابطہ کرنے کے بعد دوسرے شہر سے بلایا گیا تھا لیکن انہوں نے آکر کہاکہ میں کون ہوں،کیوں ہوں، یہاں مجھے تو آنا ہی نہیں تھا۔

’میرا سے جب بھی ملاقات ہو ایسا لگتا ہے کہ جیسے پہلی بار ملی ہوں‘

نادیہ خان نے کہا کہ میرا کی سب سے بہترین بات یہ ہے کہ ان سے جب بھی ملاقات ہو ایسا لگتا ہے کہ جیسے پہلی بار ملی ہوں، میں ہمیشہ میرا سے ملتی رہی لیکن اس کے باوجود کبھی کبھی میرا مجھے پہچاننے سے انکار کردیتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو ہم کامیڈی کے لیے اتنی محنت کرتے ہیں میرا کے پاس قدرتی طور پر وہ چیز موجود ہے، ہم محنت کرکے ویڈیوز بناتے ہیں تب بھی ہزار وں ویوز ہوتے ہیں لیکن اگر میرا نارمل بات بھی کرلیں تو ملین ویوز آجاتے ہیں۔

میرا نے کہا کہ میں ان کا علی ظفر کے ساتھ اسکینڈل بناؤں: نادیہ

نادیہ خان نے مزید بتایا کہ ایک شو پر میرا نے مجھ سے مزید مزے کی باتیں کی، شو جاری تھا اور سپر اسٹارعلی ظفر پرفارم کررہے تھے، میرا آئیں اور سوال کیا کہ اس وقت لڑکوں میں سب سے زیادہ ہاٹ کون ہے؟ میں نے علی ظفر کانام لیا تو کہنے لگیں میرا اس کے ساتھ اسکینڈل بناؤ اور  ابھی اعلان کرو کچھ بھی میرے اور علی ظفر کے بارے میں، میں ابھی جارہی ہوں اسٹیج پر، لیکن جب میں نے ایسا کوئی بھی اعلان کرنے کے لیے ٹال مٹول کی تو وہ خود اسٹیج پر پہنچ گئیں اور علی ظفر کے قریب ہوکر پرفارم کرنے لگیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں