سونیا حسین کا خود کو خواتین کی شاہ رخ خان قرار دینے پر رد عمل

معروف اداکارہ سونیا حسین کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے مداح نے انہیں خواتین کی شاہ رخ خان قرار دے دیا۔

سونیا حسین کی ایک پوسٹ پر فہد سلمان نامی صارف نے ان کی اداکاری کو سراہتے ہوئے لکھا کہ آپ نے الفت کے کردار میں کمال کردیا تھا، آپ کی اداکاری خواتین کی شاہ رخ خان کی طرح تھی۔

صارف نے اداکارہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے بہترین کام کو جاری رکھیں، میری فیملی آپ کی بہت بڑی مداح ہے۔

سونیا حسین نے صارف کو جواب دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا ساتھ ہی ان کی فیملی کیلئے محبت کا بھی اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں