”عیدکے دوسرے اور تیسرے دن ملک بھر میں کیا ہونے والا ہے پاکستانیوں کے لیےبڑی خبر“

این این ایس نیوز! 🔵 مونسون کا ٹرف اب شمالی علاقوں سے ملک کے جنوبی علاقوں کی طرف شفٹ ہو رہا ہے۔ ٹرف آئیندہ 24-48 گھنٹوں کے دوران شمالی سندھ اور جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں کو متاثر کرے گا۔ کشمور، سکھر، جیک آباد، رحیم یار خان، خانپور میں کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں، شمالی مشرقی،مشرقی بلوچستان میں بھی چند ایک مقامات پر بارش ہوسکتی ہے ۔ مزید اگلے ہفتے کی شروعات سے ایک اور مونسون سسٹم ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں متوقع ہے جسکی تفصیلات بعد میں شائع کی جائینگی۔

🔵 خلیج بنگال میں ایک ہوا کا کم دباؤ تشکیل پا چکا ہے جو آنے والے دنوں سے مغرب ، جنوب مغرب کی جانب حرکت کرے گا اور اس ہفتے کے اختتام پر سندھ کے جنوب مشرقی،مشرقی علاقوں پر پہنچ کر ختم ہوجائے گا۔ مونسون بارشیں جمعرات یا جمعے سے سندھ کے جنوبی اور وسطی کا رخ کریں گی۔ جمعے سے اتوار کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں جن میں کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، تہرپارکر، نگر پارکر، عمرکوٹ، مٹھی، کیٹی بندر اور سندھ کے دیگر جنوبی اور وسطی علاقے شامل ہیں۔اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر/Share کریں، شکریہ!

اپنا تبصرہ بھیجیں