وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

بنی گالہ: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں آزادی مارچ سے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ 21 رکنی کور کمیٹی دوپہر 2 بجے بنی گالہ میں بیٹھک لگائے گی۔اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کور کمیٹی آزادی مارچ سے متعلق لائحہ عمل طے کرے گی جب کہ پرویز خٹک آزادی مارچ سے متعلق کور کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے دوران اہم فیصلے متوقع ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں