چند ہزار لوگ وزیراعظم سے استعفیٰ ہرگز نہیں لے سکتے، شوکت یوسفزئی

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ چند ہزارلوگ وزیراعظم سے استعفیٰ ہرگز نہیں لے سکتے، حکومت کے فیصلے سڑکوں پر نہیں ہوتے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ قومی اداروں پرتنقید انتہائی افسوس ناک ہے، فضل الرحمان، اپوزیشن رہنما قومی اداروں پر تنقید نہ کریں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ قوم پر جب بھی مشکل وقت آیا پاک فوج نے ذمہ داری پوری کی، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوج نے خون کا نذرانہ دیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پارلیمانی سسٹم کے ذریعے وزیراعظم بنے، چند ہزار لوگ وزیراعظم سے استعفیٰ ہرگزنہیں لے سکتے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ فضل الرحمان بتائیں ان کا کون سا مینڈیٹ چوری ہوا ہے؟ معاہدے کی پاسداری نہ کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا۔اس سے قبل گزشتہ روز وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک سیٹ جیتنے والے بھی استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں، آپ نے کہا تھا دھاندلی ہوئی یہ نہیں کہا کہاں دھاندلی ہوئی ہے۔شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا کام مودی کا خوش کرنا تھا، یہ تو کہتے تھے 15 لاکھ لوگ لے کر آئیں گے، ان سے پوچھیں کتنے لوگ لے کر آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں