صنعتوں میں اضافہ، درختوں میں کمی عالمی حدت کی بڑی وجہ ہے،عارف علوی

لاہور: صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ صنعتوں میں اضافہ اور درختوں میں کمی عالمی حدت کی بڑی وجہ ہے، بچوں ، نوجوان نسل کو عالمی حدت کے منفی اثرات سے آگاہ کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انسانی شخصیت مختلف جذبات کا مجموعہ ہے، انفرادی شخصیت کی طرح قوموں کا اجتماعی شعور بھی ہوتا ہے۔در مملکت نے کہا کہ جس معاشرے میں ذہنی دباؤ، گھٹن، نفرت ہوگی اس کا اظہار قومی سطح پر بھی ہوگا، جو افراد امن پر یقین رکھتے ہیں ان کی اجتماعی سوچ بھی امن کی داعی ہوگی۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ معاشرے میں مساوات کو فروغ دے کر ذہنی دباؤ،گھٹن کم کی جاسکتی ہے، عدم مساوات افراد، معاشروں میں کئی مسائل کی وجہ بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی حدت میں اضافہ موجودہ دور کا بڑا چیلنج بن کر سامنے آئے گا، بچوں، نوجوان نسل کو عالمی حدت کے منفی اثرات سے آگاہ کرنا ہوگا، صنعتوں میں اضافہ، درختوں میں کمی عالمی حدت کی بڑی وجہ ہے۔صدر مملکت نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل پاکستانی ثقافت کی دنیا بھر میں سفیر ہے، 2008 زلزلے کے بعد نوجوانوں نے امدادی کاموں میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کی خرابیوں کی بجائے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں