الیکشن کمیشن میں فریال تالپور اور عالیہ حمزہ کیخلاف درخواستوں پر سماعت

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپورکی نااہلی سےمتعلق درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی ، رکن کمیشن نے کہا کہ ہمیں اسپیکرکالیٹرموصول ہوا ہےجس میں کہاگیا فریال تالپور کے خلاف درخواست خارج کردی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ممبر کمیشن الطاف ابراہیم کی سربراہی میں2رکنی کمیشن نےسماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ فریال تالپورنےاپنےگوشواروں میں جائیدادیں ظاہرنہیں کیں۔کن کمیشن ارشاد قیصر نے درخواست گزار کے وکیل سے پوچھا کہ آپ نے ایک درخواست اسپیکر سندھ اسمبلی کودی تھی اس کاکیا بنا؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ اس درخواست کا کچھ نہیں بنا۔رکن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ اس حوالے سے ہمیں اسپیکرکالیٹرموصول ہواجس میں کہاگیا ہے کہ درخواست خارج کردی،لیٹرکے مطابق فریال تالپورکامعاملہ ہائیکورٹ میں ہے۔وکیل نے کہا کہ ہمیں ایساکوئی لیٹرنہیں ملا،جس پر رکن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ یہ لیٹروصول کرلیں اور ابتدائی دلائل اگلی سماعت پردےدیں، جس کے بعد لیکشن کمیشن نے درخواست پرسماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔بعدازاں پی ٹی آئی کی ایم این اے عالیہ حمزہ کے گوشواروں کی جانچ پڑتال کیس کی سماعت بھی ممبرپنجاب الطاف ابراہیم کی سربراہی میں2رکنی کمیشن نے کی۔دوران سماعت ممبرکمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ آپ کےگوشواروں میں شوہر کے اثاثے ظاہر نہیں کیے گئے، آپ نے کہا میرےشوہر سسر کے ساتھ کام کرتےہیں۔کمیشن کے سوال پر عالیہ حمزہ نے کہا کہ مجھے جواب جمع کرانے کے لیے کچھ وقت دے دیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں