ٹیسٹ اسکواڈ کے 10کھلاڑی آسٹریلیا روانگی کیلئے ایئرپورٹ روانہ

لاہور: ٹیسٹ اسکواڈ کے 10 کھلاڑی آسٹریلیا روانگی کے لیے ایئرپورٹ روانہ ہوگئے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا 10 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ دورہ آسٹریلیا کے لیے ایئرپورٹ روانہ ہوگیا، پہلا ٹیسٹ 21 نومبر کو برسبین میں شروع ہوگا۔ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم 2 وارم اپ میچز کھیلے گی۔ کھلاڑیوں میں اظہر علی، عابدعلی ،اسد شفیق، عمران خان جونیئر، کاشف بھٹی ،محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔جبکہ شان مسعود اور یاسر شاہ بھی دورہ آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوں گے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہوچکا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں اپنی نمبر ون رینکنگ بچانے کے لیے کم از کم ایک میچ جیتنا ضروری ہوگا۔آسٹریلیا میں پاکستان کو پہلی پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہے، نمبر ون پوزیشن بچانے کے لیے پاکستان کو ٹی ٹوینٹی سیریز کے ایک میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔آسٹریلیا نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا تو ٹی 20 میں دو سال قائم حکمرانی ختم ہوجائے گی، انگلینڈ نے بھی ٹی ٹوینٹی میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے پر نظریں جمائے ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں