پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیا جائے، نور الحق قادری

اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیا جائے، حکومت پالیسی میں کہیں نہیں ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے۔

یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور میں ہے کہ پاکستان کو ایک جدید فلاحی ریاست بنایا جائے گا، ریاست مدینہ بنانے میں وزیراعظم کا ساتھ دیا جائے، موجودہ حکومت پالیسی میں کہیں نہیں ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے۔نورالحق قادری نے مولانا فضل الرحمان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہ مذہب کے تقدس کو سیاست میں نہ لایا جائے تو اچھا ہوگا، مولانا نے عمران خان پر تنقید کے تیر برسائے اور انہیں بےجا ہدف تنقید بنایا۔انہوں نے کہا کہ میں نے بیس سال آزاد سیاست کی ہے بطور جماعت عمران خان کو قائد کے طور پر منتخب کیا تو اس لیے کہ دیکھا کہ جب عمران خان نبی کریم ﷺ کی بات کرتا ہے تو خاص چمک آنکھوں میں آجاتی ہے جوکہ نبی کریم ﷺ سے عشق محبت اور والہانہ پن کی دلیل ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے مزید کہا کہ جس خاندان سے میرا تعلق ہے میرے لیے ریڈ لائن نبی کریم ﷺ کی ناموس کی پاسبانی ہے، مجھے بچپن سے بتایا گیا کہ وقت آیا تو ناموس رسالت ﷺ پر جان قربان کرنے سے دریغ نہ کرنا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں